مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں مالی مسائل کے شکار ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کر دیا ہے۔کراچی ویسٹ کے ایس ایس پی اظفر مھیسر کے مطابق ملزم نادر خان نے قصبہ کالونی میں اپنی بیوی، سالی، بھائی اور بھابی کو گولی مار کر قتل کردیا اور بعد میں وہ فرار ہو گیا۔ایس ایس پی نے دعوی کیا کہ ملزم نے کئی لوگوں سے ادھار لے رکھا تھا اور وہ کچھ عرصے سے مالی مسائل کا شکار تھا۔
پاکستان کے شہر کراچی میں مالی مسائل کے شکار ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنے ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کر دیا ہے۔
News ID 1860548
آپ کا تبصرہ